27 نومبر، 2022، 10:14 AM

اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، بیرسٹر سیف

اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، بیرسٹر سیف

معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا اور خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور کنٹنیرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا، رانا ثناءاللہ کا دور دور تک آتا پتا نہیں تھا۔

News ID 1913381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha